دبئی:سعودی شہری کو 50,000درہم کی کار195,000درہم میں فروخت کرنے والا گرفتار

جمعرات 8 دسمبر 2016 08:18

دبئی:سعودی شہری کو 50,000درہم کی کار195,000درہم میں فروخت کرنے والا گرفتار

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 08دسمبر2016): دبئی میں مقیم یمنی شہری نے صرف50,000درہم کی کار کو قیمتی ظاہر کر کے ایک سعودی شہری کو 195,000درہم میں فروخت کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی عدالت میں سعودی شہری نے بتایا کہ ایک یمنی شہری نے اسے مرسڈیز گاڑی کو 2010ماڈل ظاہر کر کے بیچ دیا جبکہ وہ اصل میں 2001ماڈل کی کار تھی ۔

(جاری ہے)

اماراتی کلیرنس کروانے والے اماراتی شہری نے عدالت میں بیان دیا کہ یہ گاڑی سے منگوائی گئی تھی ْ۔

اس گاڑی کو پاکستانی شہری نے کلیر کر وایا تھا ۔سعودی شہری کا کہناتھا کہ اس نے اخبار میں اشتہار پڑھا تھا جس میں لکھا تھا 2010ماڈل کی گاڑی دستیاب ہے ۔ اس نے گاڑی لینے کے رابط کیا اور گاڑی خرید لی ۔لیکن کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ کار کا ماڈل 2010نہیں بلکہ 2001ہے ۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت23دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔