جدہ: وزارتِ داخلہ نے سعودی شہریوں کو چند نام رکھنے پرپابندی عائد کر دیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 08:14

جدہ: وزارتِ داخلہ نے سعودی شہریوں کو چند نام رکھنے پرپابندی عائد کر ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 08دسمبر2016):سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 50 ایسے ناموں پر پابندی عائد کردی ہے جسے سعودی ثقافت و مذہب سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔اب مملکت میں رہنے والے والدین اپنے بچوں کو عبد الرسول، ملکہ، بن یامین، مایا، بسم اللہ، ایمان اور دیگر ناموں سے نہیں پکار سکیں گے۔ یہ اعلان وزارت داخلہ کے محکمہ شہری امور نے کیا ہے جس نے ان ناموں کی فہرست بھی جاری کی ہے جن پر پابندی لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں سے متعدد ناموں کو "گستاخانہ" اور غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے پابندی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ کچھ ایسے ہیں جو صرف شاہی خاندان کو جچتے ہیں جیسا کہ ملک اور ملکہ جو کہ عربی میں بالترتیب بادشاہ اور ان کی اہلیہ کو کہتے ہیں۔ جن ناموں کی فہرست جاری کی ہے ان میں ملاک، عبد الناصر، عبد المصلح، برہ، عبد الرسول، المملکہ، ملکہ، تبارک، سینڈی، رام، مایا، جبریل، بسم اللہ، ابرار، ایمان، بیان، نبی، نبیہ، امیر، ایلیس اور لارن جیسے نام بھی شامل ہیں