عمان: رائل ہسپتال میں ملٹی سٹوری پارکنگ بنا دی گئی

جمعرات 8 دسمبر 2016 08:14

عمان: رائل ہسپتال میں ملٹی سٹوری پارکنگ بنا دی گئی

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 08دسمبر2016):عمانی وزارتِ صحت نے رائل ہسپتال کی انتظامیہ نے ملٹی سٹوری پارکنگ پلازے کی تکمیل کر دی ہے ۔وزارت ِ صحت کے ترجمان کا کہناہے کہ موجودہ پارکنگ پلازے کی تعمیر 2016میں شروع کی تھی ۔

(جاری ہے)

اس سال کے شروع میں پارکنگ پلازے کی پہلی پانچ منزلوں کی تکمیل ہو گئی تھی ۔پارکنگ پلازے میں ایک وقت میں 450گاڑیاں کھڑی ہو سکیں گی ۔پارکنگ میں مریضوں کے لیے خاص طور پر ایلی ویٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔