دبئی:گھریلو خادمہ سے زیادتی کرنے والے فرد جرم عائد

جمعرات 8 دسمبر 2016 08:05

دبئی:گھریلو خادمہ سے زیادتی کرنے والے فرد جرم عائد

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 08دسمبر2016): دبئی کریمنل کورٹ نے اماراتی شہری کو اپنی گھریلوخادمہ سے زیادتی کرنے پر فرد جرم عائد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی شہری پرگھریلو خادمہ نے الزام لگایا تھا کہ اس نے زبردستی اس کی عزت لوٹی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی گھریلو خادمہ کا کہناتھا کہ وہ گھر میں اکیلی تھی اس کی مالکن جب کسی کام کے سلسلے میں دوسرے شہری گئی تو اس کے مالک نے اس اکیلی جان کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ گھریلوخادمہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جبکہ گھریلو خادمہ کی میڈیکل رپورٹ سے بھی واضع ہو گیا تھا کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔عدالت نے ملزم کے خلاف فیصلے سنانے کے لیے سماعت اگلے مہینے تک ملتوی کر دی ۔