دبئی :فلائیٹ اٹینڈنٹ مبعینہ سمگلنگ پر گرفتار ، منشیات برآمد

جمعرات 8 دسمبر 2016 08:04

دبئی :فلائیٹ اٹینڈنٹ مبعینہ سمگلنگ پر گرفتار ، منشیات برآمد

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 08دسمبر2016):دبئی ائر پورٹ حکام نے ایک غیر ملکی مسافر کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ منشیات سے بھری 616گولیاں دبئی میں سمگل کرنے کی کوشش کر رہاتھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی ائر پورٹ حکام نے شک پڑنے پر جب کینیا سے تعلق رکھنے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے سامان میں سے ممنوعہ منشیات کی 616گولیاں برآمد کر لی۔ کسٹم اہلکاروں نے غیر ملکی مسافر کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔