کویت سٹی : جعلی مصری ڈاکٹر نے فلپائنی خادمہ کی عزت لوٹ لی

جمعرات 8 دسمبر 2016 08:01

کویت سٹی : جعلی مصری ڈاکٹر نے فلپائنی خادمہ کی عزت لوٹ لی

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 08دسمبر2016):کویت کے علاقے فروانیہ میں ایک جعلی مصری ڈاکٹر نے فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون گھریلوخادمہ کی عزت لوٹ لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق فلپائنی خاتون نے فروانیہ پولیس کو بتایا کہ وہ اس ڈاکٹر سے بیماری کے باعث دوائی لینے گئی لیکن اس نے بہانے سے اپنے کلنک کے ساتھ بنے کمرے میں جانے کے لیے کہا جس کے بعد ملزم نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس حکام نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ مصری شہری کو پاس ڈاکٹر کا جعلی سرٹیفکیٹ تھا۔