دبئی پولیس نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 07:54

دبئی پولیس نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 08دسمبر2016):دبئی کے نجی ہوٹل میں مخصوص مریضوں کا علاج کرنے والے جعلی ڈاکٹر کو گزشتہ روز دبئی پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیلا ت کے مطابق دبئی پولیس کو محکمہ صحت کی طرف سے ایک جعلی ڈاکٹر کی خفیہ نگرانی کرنے کی ہدایت ملی جس کے بعد دبئی پولیس نے ڈاکٹر سے خفیہ ذرائع استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر نے کا منصوبہ بنایا ۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس کے مخبر نے ایک مریض بن کر جعلی ڈاکٹر سے رابطہ کیا جس کے بعد ڈاکٹر نے اسے ہوٹل کے کمرے میںآ نے کے لیے کہا ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ مخصوص بیماریوں کا علاج صرف دو انجیکشنز کے ذریعے کرتا ہے اور اس کی فیس صرف12000درہم ہوتی ہے ۔ خفیہ ذرائع نے جعلی ڈاکٹر کو عین موقع پر گرفتار کر لیا۔ملزم سے بڑی مقدار میں جعلی ادویات اور انجیکشنز ملے ہیں ۔