دبئی : آر ٹی اے نے 33ملکوں کے لائسنس کو دبئی میں قابل استعمال قرار دے دیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 07:54

دبئی : آر ٹی اے نے 33ملکوں کے لائسنس کو دبئی میں قابل استعمال قرار دے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 08دسمبر2016):دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے ) کی جانب سے جاری کردہ سرکولر کے مطابق دنیا کے 33ممالک کے شہریوں کوبغیر اپنے ملک کے لائسنس استعما ل کرنے کی اجازت دی ہے ۔ ان ممالک کے افراد اپنے ملک کے لائسنس کو دبئی میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ممالک میں عرب خطے کے ممالک کویت، بحرین ، قطر ، سعودی عرب ، اور عمان شامل ہیں ۔جبکہ مشرق وسطہ ، اور یورپ کے ممالک کے بھی شامل ہیں ۔ واضع رہے کہ چین کو بھی کچھ عرصہ قبل اس فہرست میں شامل کیا گیاہے ۔ان ممالک میں متحدہ عرب امارات کے شہری ان ممالک میں لائسنس حاصل کیے بغیر متحد ہ عرب امارات کے لائسنس پر گاڑی چلا سکتے ہیں۔