جدہ: حالیہ بارشوں کی وجہ سے عریبین لیک میں ہزاروں مردہ مچھلیاں پائی گئی

جمعرات 8 دسمبر 2016 07:54

جدہ: حالیہ بارشوں کی وجہ سے عریبین لیک میں ہزاروں مردہ مچھلیاں پائی ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 08دسمبر2016): جدہ کی عریبین لیک میں حالیہ بارشوں بعد ہزاروں مچھلیاں مر دہ پائیں گئی ہیں ۔ میونسپیلٹی حکام نے غیر ملکی شہریو ں ان مچھلیوں کو پکڑنے سے منع کیاہے ۔ان کا کہناہے کہ ابھی تک ان مچھلیوں کے مرنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ۔

(جاری ہے)

لیکن محکمہ فیشریز کے متعدد ماہرین اتنی بڑی تعدا دمیں مچھلیوں کے مرنے کی وجہ معلوم رکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔مردہ مچھلیوں کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹر ی بھجوا دیئے گئے ہیں ۔ماہرین کا کہناہے کہ ہو سکتاہے کہ عربین لیک میں نصب کیئے گئے پمپس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہو جس کی وجہ سے ہزاروں مچھلیاں سمندر میں واپس نہ جا سکیں ہوں ۔لیکن جب تک مکمل رپورٹ نہیںآ جا تی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔