عمان: صرف چھ دنوں میں 600سے زائد غیر ملکی گرفتار

جمعرات 8 دسمبر 2016 07:50

عمان: صرف چھ دنوں میں 600سے زائد غیر ملکی گرفتار

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 08دسمبر2016):عمانی رائل پولیس نے 27نومبر سے لیکر 3دسمبر تک مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سلطنت میں غیر قانونی طورپر مقیم 600سے زائد غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

عمانی وزارت مین پاور کا کہناہے کہ سلطنت میں غیر قانونی قیام کرنے والے افراد کو گرفتار کر کے واپس ان کے وطن بھجوایا جا رہا ہے ۔گرفتار ہونے والے افراد میں 493کمرشل ،78ایگری کلچرل ،69گھریلو ورکرشامل تھے ۔البینطاء کے علاقے سے 193ورکر گرفتار ہوئے جبکہ 132ورکر بریمی سے گرفتار ہوئے ۔