دبئی:متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈ یا کا استعمال کرنے کے چھ نقصانات

جمعرات 8 دسمبر 2016 07:50

دبئی:متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈ یا کا استعمال کرنے کے چھ نقصانات

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 08دسمبر2016): ویسے تو آپ جس ملک میں بھی ہوں سوشل میڈیا آپکو دنیا کی ہر معلومات کے لیئے استعمال کر نا ہی پڑتا ہے ۔ لیکن اگر دبئی جیسے ترقی یافتہ علاقے میں ہوں تو سوشل میڈیا کا استعمال کرنا اچنبے کی بات ہوگی ۔ مگر متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی وجہ سے سزا بھی بھگتنا پڑ سکتی ہے ۔ایک دفعہ شئیر کی معلومات پبلک ہو جاتی ہے چاہے اس میں فیملی کی تصاویر ہی کیوں نہ ہوں ۔

لیکن وہ کون سی ایسی غلطیاں ہیں جن سے ہمیشہ بچنا ضروری ہے ۔
تصاویر اپلوڈ کرنا ۔
کسی کی ایسی تصاویر جس کی اس تصویر میں دکھائی دینے والے شخص کی مرضی شامل نہ ہو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے قانونی شکنجے میں آسکتے ہیں ۔ کیونکہ کسی کی مرضی کے بغیر تصاویر پوسٹ کرنا جرم ہے جس کی سزا جیل اور بھاری جرمانہ ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)


پرائیویسی معاملات ۔


کسی بھی فرد کی انتہائی نجی باتوں اور معاملات کو سوشل میڈیا پر بتانا یا بحث کرنا بھی سزا کا موجب بن سکتاہے ۔
کسی کی شہرت کو نقصان پہنچانا
ایسی باتیں یا ویڈیوز شئیر کرنا جس سے کسی کی شہرت کو نقصان پہنچے جرمانے اور لمبی سزا کا باعث بن سکتاہے ۔
غلط مواد اپلوڈ کرنا
غیر اسلامی مواد، توہین آمیز ، غلط اور نازیبا مواد کو اپلوڈ کرنا انتہائی غلط قرار دیا گیاہے ۔