ریاض: ویژن 2030کے تحت ہونے والے پروگرام کے لیے 1000رضاکارتیار

جمعرات 8 دسمبر 2016 07:50

ریاض: ویژن 2030کے تحت ہونے والے پروگرام کے لیے 1000رضاکارتیار

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 08دسمبر2016): ہفتے کے دن سعودی عرب کے دار لحکومت ریاض میں 2030ویژن کے تحت ہونے والی ” غیر منافع بخش شعبے کی ترقی “ کے موضوع پر کانفرنس کے لیے 1000سے زائد رضا کار تیار کر لیے ہیں ۔ یہ رضا کار کانفرنس میں آنے والے شرکاء کو ویژن 2030کے بارے مکمل آگاہی فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزارت لیبر برائے سماجی ترقی اور نجی اداروں کے درمیان دو معاہدے ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔ واضع رہے کہ چند ماہ قبل سعودی عرب کے فرمانراوہ شاہ سلمان نے ویژن 2030کی منظوری دی تھی ۔جس کے متعدد سے متعدد اقدامات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ ویژن 2030کے تحت سعودی عرب کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا اور سعودی عرب کا مثبت امیج بنانا ہے ۔