یورپین یونین کے سفیر، جین فرینکوئس کوٹین 10 دسمبرکو سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن مرکزی کمپلیکس کا دورہ کرینگے

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:14

سکھر۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان میں یورپین یونین کے سفیر، جین فرینکوئس کوٹین ہفتہ10 دسمبرکو سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO) کے مرکزی کمپلیکس سکھر کا دورہ کریںگے جہاں مقامی امدادی تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر سرسو محمد دتل کلہوڑو کے مطابق اس موقع پر وہ کونسل کی جانب سے غربت میں کمی کے پروگرام (UCBPRP) کے تحت تجربات اور کمیونٹی پر مبنی ترقی کی بابت جائیزہ لیں گے ، اپنے دورے کے دوران یورپی یونین کے سفیر کو گاؤں کی مختلف تنظیموں کے رہنماؤں کی طرف سے بریفنگ دی جائیگی اور بھی کمیونٹی انوسٹمنٹ فنڈ (CIF)، ووکیشنل ٹریننگ پروگرام (VTP) اور مائیکرو ہیلتھ انشورنس (MHI) سمیت دیگر کیساتھ فوائد حاصل کرنیوالوں کیساتھ ملاقاتیں بھی کریںگے

متعلقہ عنوان :