ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن خیرپور کی جانب سے ووٹر ز کے قومی دن کے موقع پر واک

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:14

سکھر۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن خیرپور کی جانب سے بدھ کے روزووٹر ز کے قومی دن کے موقع پر خاکی شاہ پل سے پریس کلب خیرپور تک ووٹرز کی اہمیت اور اندراج سمیت عوا م میں شعور بیدار کرنے کے سلسلے میں واک کی گئی واک کی قیادت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مسعود احمد قریشی، الیکشن آفیسر ظہیر احمد سہتو ، اسکائوٹ لیڈر آصف فاروقی اور استاد امان اللہ منگی کررہے تھے پریس کلب خیرپور کے سامنے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے 7 دسمبر ووٹرز کے دن کے طور پر منایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ قوم کے خوشحال مستقبل اور جمہوری عمل کے بقاء کیلئے عوام الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں اور نوجوان 18 سال کی عمر ہوتے ہی اپنا ووٹ درج کرائیں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہتر اور قوم کی بھلائی کے لیے ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے محلوں اور علاقوں میں عوام سمیت اپنے گھر میں یہ پیغام پہچائیں کہ الیکشن میں ہر ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ہے جو ایک بہتر تبدیلی کا مظہر ہوگی انہوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں 17 فیصد ووٹرز نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا جبکہ ملک میں 53 فیصد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہر ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا لازم قرار دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے تعلیم یافتہ اسمبلی ابھر کر سامنے آئے گی جو ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے قانون سازی کرسکے گی۔

متعلقہ عنوان :