تھر کے کوئلے سے پاکستانی قوم کو فائدہ ہوگا،وزیر اعلیٰ سندھ
جمعرات 8 دسمبر 2016 11:13
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر او پلانٹ اسلام کوٹ، تھر کول ایریا بلاک ٹو اور سول ہسپتال مٹھی کے دورے کے بعد مٹھی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ تھر کول پر 4ارب ڈالر کا کا م ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گورانو ڈیم پرجن لوگوںکو اعتراض ہیں وہ سنے جاچکے ہیں انہیں ہر سہولت دینے کو تیار ہیں تھر کول سے متاثر ہونے والے لوگوں کو 1200گز پر مکان تما م بنیادی سہولت کے ساتھ بنا کر دئے جائیں گے جس پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تھر کی بہتری کیلئے تجاویز کی ضرورت ہے تا کہ اس علاقے کی ترقی میں کام کرنے میں آسانی ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ تھر ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر کام جاری ہے جو جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کے دور میں تھر کے حالات بہتر ہوئے ہیں اور تھر میں ترقی کام ہوئے ہیں اور روزگا ر فراہم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانٹریکٹ پر رکھے گئے ملازمین کو ریگولر کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کی وجہ سے زیادہ ڈاکٹر بھرتی نہیں کرسکتے اس لئے تھر میں مقررڈاکٹروں کی تنخواہیں دگنی کردی گئی ہے اور کہا کہ سول ہسپتال مٹھی میں مریضوں کا بہتر علاج ہو رہا ہے تھر میں صحت کے حالات کنڑول میں ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سول ہسپتال مٹھی کو ایک ڈجیٹل چیئر، ایک ڈجیٹل ایکسرے مشین اور ایک ڈائیلاسز مشین دینے کا اعلان کیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آر او پلانٹ کے متعلق کچھ شکایت ملی ہیں انہیں جلد حل کیا جائے گا۔وزیر اعلی ٰ سندھ نے ڈان ہوٹل پر چائے پی اوربل ادا کیا اور کہا کہ میں ایک عام آدمی ہوںاور بغیر پروٹوکول کے یہاں آیا ہوں۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سکندر میندھرو، ایم این اے فقیر شیر محمد بلالانی، ایم پی اے ڈاکٹرمہیش ملانی، چیئرمین ضلع کونسل غلام حیدر سمیجو، ڈپٹی کمشنر محمدزمان ناریجو، ایس ایس پی سرفراز شیخ ، دیگر افسران اور پارٹی ورکر بڑی تعداد میں موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.