سردار نسیم خان کومسلم لیگ (ن) کی جانب سے راولپنڈی کا مئیر نامزد کئے جانے پر مری میں خوشی کی لہر

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:10

مری ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) سردار نسیم خان کومسلم لیگ ن کی جانب سے راولپنڈی کا مئیر نامزد کئے جانے پر مری کے مختلف حلقوں میں خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سردار نسیم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے یوتھ ونگ ن مری سٹی کے صدر عمران بٹ بھولا،مسلم لیگ لیبر ونگ کے صدر راجہ غالب بشیر عباسی ، سینئر نائب راجہ شاہدآفتاب عباسی،جنرل سیکرٹری وحید عباسی سمیت نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سردار نسیم خان کی راولپنڈی ڈویژن میں خدمات ناقابل فراموش ہیں ایسے میں ان کو یہ اعزاز بخشا جانا کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :