جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں عروج پر، شہر بھر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:06

گوجر خان ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) گوجرخان میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں عروج پر شہر بھر کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے، گلی محلوں میں میلاد کمیٹیاں تیاریوں میں مصروف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں جشن عیدمیلاد النبیؐ عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منانے کیلئے شہر بھر کو خوبصورتی کے ساتھ سجاوٹ کی جا رہی ہے بازاروں گلی محلوں میں رنگ برنگی جھنڈیوں، جھالروں، لڑیوں اور پھولوں سے سجایا جا رہا ہے اور بڑی بڑی عمارتوں دوکانوں پلازوں اور مارکیٹوں پرلائٹنگ وغیرہ کر دی گئی جس کے باعث رات کو جگمگاتی لائٹیں خوبصورتی اور رونق کا باعث بن رہی ہیں جبکہ گلی محلوں گھرو ں کو بھی میلاد کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں کو سجانے میں مصروف ہیں بارہ ربیع الاول کو جلوس نکالے جائیں گے میلاد کی محفلیں منعقد ہونگی اور نعت خوانی بھی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :