مسلم لیگ (ن) سکاٹ لینڈ یارڈ کے صدر امین مرزا کے والد مرزا شریف کا انتقال

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:06

گوجر خان ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن سکاٹ لینڈ یارڈ کے صدر امین مرزا یو کے کی معروف کاروباری شخصیت مرزا حنیف اور مرزا یاسر کے والد مرزا شریف طویل علالت کے بعد انگلینڈ میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کا جسد خاکی گزشتہ روز پاکستان لایا گیا اور نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائوگائوں دھنگدیو ایسرا(عالم آباد) میں کی گئی۔

نماز جنازہ معروف عالم دین علامہ مختار علی رضوی نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ایم پی اے افتخار احمد وارثی، ایم پی اے شوکت عزیز،سابقہ صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض، سابق ایم پی اے راجہ طار ق کیانی، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ،فرخ سیال ایم ایل اے راجہ صدیق ،راجہ محمد جواد سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب میں شہبازشریف نے اپنے ایک پیغام میںمسلم لیگ سکاٹ لینڈ کے صدرمرزا امین کے والد محترم مرزا شریف کی وفات پر تعزیت کی اور دکھ کے اس موقع پر انتہائی افسوس کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :