پی آئی اے کے سی ای او برینڈ ہیلمڈ برینڈ نے نیویارک کا دورہ مختصر کر دیا،کل اسلام آباد پہنچیں گے

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:06

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) پی آئی اے کے سی ای او برینڈ ہیلمڈ برینڈ نیویارک کا دورہ مختصر کر کے کل جمعرات کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے نے اے پی پی کو بتایا کہ سی ای او نیویارک میں پی آئی اے کی نئی پروازوں اور پی آئی اے کے مختلف امورکے حوالہ سے نیویارک کے دورہ پر تھے جو دورہ مختصر کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔