آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا طیارہ حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:06

راولپنڈی۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے طیارہ حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اس حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم بہادر سوگوار خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔