پی آئی طیارہ حادثے میں نوجوان اور باصلاحیت فٹبالر کی بھی شہادت

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 01:10

پی آئی طیارہ حادثے میں نوجوان اور باصلاحیت فٹبالر کی بھی شہادت

حویلیاں (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07دسمبر2016ء) پی آئی طیارہ حادثے میں نوجوان اور باصلاحیت فٹبالر کی بھی شہادت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کے پرواز پی کے 661 کو حویلیاں کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

طیارے میں عملے سمیت 47 افراد سوار تھے جن کی شہادت ہو گئی ہے۔ عملے میں شامل فرسٹ آفیسر احمد منصور جنجوعہ پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باصلاحیت فٹبالر بھی تھے۔ احمد بیرون ملک فٹبالرز ایسوسی ایشن کے رکن بھی تھے اور کلب فٹبال میں بھی حصہ لیتے رہتے تھے۔