آرمی چیف کا مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

دکھ کی گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 7 دسمبر 2016 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حویلیاں کے قریب مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سوگوار خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے حویلیاں کے قریب پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کا مسافر طیارہ چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے فنی خرابی کے باعث حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 48 مسافر جاں بحق ہو گئے ۔ …(م د )

متعلقہ عنوان :