زکوٰة کے نظام کو بہترسے بہتر بنایاجائے گا،صوبائی وزیرزکوٰة

بدھ 7 دسمبر 2016 23:48

ملتان۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)زکوٰة وعشرکی صوبائی وزیرنغمہ مشتاق نے کہاہے کہ وہ زکوٰة کے نظام کو بہتربنانے کی کوشش کریں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افرادکوسہولتیں فراہم کی جاسکیں۔وزارت سنبھالنے کے بعد اپنے آبائی شہر جلالپورپیروالاکے پہلے دورے پرانہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے یہ وزارت جنوبی پنجاب کودی ہے۔

(جاری ہے)

یہ خطہ بہت سے مسائل کاشکارہے یہاں بہت زیادہ غربت ہے ۔میں کوشش کروں گی کہ ان لوگوں تک پہنچ سکوں جنہیں ماضی میں نظراندازکیاگیا۔انہوںنے مزیدکہاکہ حکومت صوبے کی ترقی پرتوجہ دے رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں اوراپنی وزارت میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں میڈیا،مسلم لیگی کارکنوں کوآگاہ کرتی رہوں گی ۔قبل ازیں وہ ملتان پہنچیں تو ان کا ایئرپورٹ پربھرپوراستقبال کیاگیا۔