چائلڈپروٹیکشن ویلفیئر بیوروملتان نے لاوارث گونگی ،بہری خاتون کو دوبچوں سمیت دارالامان بھجوادیا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:48

ملتان۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)چالیس سالہ گونگی ،بہری عورت 2چھوٹے بچوں کوورثاء کی تلاش۔تفصیل کے مطابق چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان کو ریسکیوآپریشن کے دوران لاری اڈہ پرایک لاوارث گونگی ،بہری عورت اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ملی ۔

(جاری ہے)

اپنا نام اورپتہ نہیں جانتی ۔خاتون اوربچوں کوملتان بھجوادیاگیاہے۔جبکہ چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان نے کچھ عرصہ پہلے بھی لاوارث گونگی 10سالہ بچی سویرا کوملتان دارالامان میں ریفرکیا۔تاحال ورثاء کامعلوم نہ ہونے پربچی دارالامان میں رہائش پذیرہے۔