فرنٹ ڈیسک کے اغراض ومقاصد کو ہرصورت پورا کیا جائے،ڈی پی او

بدھ 7 دسمبر 2016 23:48

خانیوال۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) فرنٹ ڈیسک کے اغراض ومقاصد کو ہرصورت پورا کیا جائے ‘آنیوالے سائلین کیلئے عوام دوست ماحول پیدا کریں اور ایمانداری ‘نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دیں ‘پولیس آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریگی ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز کمیٹی روم میں ضلع بھر کے فرنٹ ڈیسک سٹاف سے میٹنگ کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت اور مسائل کے فوری حل کیلئے تھانہ جات پر فرنٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور پولیس ملازمین کی بجائے علٰیحدہ سٹاف بھرتی کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے اور فرنٹ ڈیسک کے اغراض ومقاصد کا حصول یقینی بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آپ آنیوالے سائلین کیساتھ خندہ پیشانی اور بردباری سے پیش آئیں اور ان کیلئے عوام دوست ماحول پید اکریں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

ڈی پی او نے کہاکہ انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ انسان کی تخلیق ہی ایک دوسرے کے دکھوں کے مداوا کیلئے ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئی جی پنجاب نے فرنٹ ڈیسک سے جو امیدیں وابستہ کی ہیں ان کو ہرحال میں کامیاب بنانا ہے اور پولیس آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریگی تاہم اگر کوئی بھی شکایت ہوتو فوری میرے نوٹس میں لائیں آپ کی شکایات کا ازالہ کیاجائیگا ۔اس موقع پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز‘ڈی ایس پیز اور دیگر سٹاف بھی موجو دتھا ۔