ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیو ں کے فیصلو ں نے سیا سی حلقوں میں ہلچل مچا دی، ٹکٹ ملنے والو ں کے ڈیروں پر بھنگڑ ے

بدھ 7 دسمبر 2016 23:48

خانیوال۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)ضلع خانیوال کے ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیو ں کے فیصلوں نے سیا سی حلقوں میں ہلچل مچا دی، ٹکٹ ملنے والو ں کے ڈیروں پر بھنگڑ ے جبکہ نہ ملنے والے ڈیرے ویران ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ رو ز ضلع خانیوال میں ضلع کونسل اور چھ میو نسپل کمیو ٹیوں میں چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں کے فیصلو ں کے لئے مسلم لیگ ہائوس 180ماڈل ٹا ئو ن لا ہور میں اجلاس ہوا جس میں صو بائی وزیر قانو ن رانا ثناء اللہ ، سینئر سعو د مجید چو دھری ، ملک ندیم کا مرا ن ، سمیع اللہ خا ن ، عطا ء اللہ تار ڑ، منشاء اللہ بٹ ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن) ، رائو سعادت علی خا ں کے علا وہ ضلع خانیوال کے ممبرا ن قو می و صو بائی اسمبلی ، سابق صو بائی وزیر حاجی عرفا ن خا ن ڈا ہا نے شر کت کی مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر رائو سعادت علی خان کے مطابق اجلاس میں تفصیلی گفتگو کے بعد رانا ثناء اللہ نے ضلع بھر کے فیصلو ں سے آگا ہ کیا ، فیصلے کے مطابق ضلع کو نسل کی چیئر مین شپ بیر سٹر رضا حیات ہرا ج کی سفار ش پر سا بق ممبر صو بائی اسمبلی حا جی جعفر سر گا نہ کے بیٹے رضا سر گا نہ کو دی گئی ، دو وائس چیئر مینوں کے لئے خانیوال سے سا بق صو بائی وزیر حا جی عرفا ن ڈا ہا کے بھتیجے تیمو ر خان ڈا ہا اور ممبر قو می اسمبلی چو ہدری افتخا ر نذیر کے چھو ٹے بھا ئی چو ہدری ضیاء الرحمن ہونگے ، اسی طر ح میو نسپل کمیٹی خانیوال کے لئے چیئر مین رانا عبدالرحمن جبکہ وائس چیئر مین پر جسے ایم این اے اور ایم پی ایز کو دی ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے ، میو نسپل کمیٹی میا نچنو ں کے لئے چیئر مین غزا لہ شاہین اور وائس چیئر مین جسے رانا با بر جا پا نی نا مزد کریں گے ، میو نسپل کمیٹی جہانیاں کے لئے چیئر مین حا جی عطا ء الرحمن اور وائس چیئر مین وحید سر دار سندھو ہو نگے ، میو نسپل کمیٹی تلمبہ کے لئے چیئر مین مہر نصر ہرا ج اور وائس چیئر مین جسے ایم پی اے نا مزد کریں گے ، میو نسپل کمیٹی عبدالحکیم کے لئے چیئر مین شیخ لطیف اور وائس چیئر مین کے لئے چو ہدر ی اقبا ل کو نا مزد کیا گیا ہے۔