صوبائی وزیر مہر اعجازاحمد کا طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

بدھ 7 دسمبر 2016 23:46

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)وزیر برائے پروونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ مہر اعجازاحمد اچلانہ نے طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے -ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطافرمائے۔