آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

muhammad ali محمد علی بدھ 7 دسمبر 2016 23:28

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا ..

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر آرمی چیف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہم سوگ وار خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ حادثے میں پی آئی اے کا طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا جس کے باعث اس میں سوار تمام 47 افراد لقمہ اجل بن گئے۔