ضلع چیئرمین کے انتخاب کیلئے سردار مسعود خاں گادھی کی نامزدگی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:44

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے سلسلہ میں ضلع چیئرمین کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ نواز کی کمیٹی نے ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لئے رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ایوب خاں گادھی کے بھائی سردار مسعود خاں گادھی کو چیئرمین کا امیدوار نامزد کیا ہے