ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ

بدھ 7 دسمبر 2016 23:44

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا ،انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت پولیس افسران سے مشترکہ میٹنگ کی ،اس دوران آر پی او کو ضلع میں امن و امان اور جرائم کے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی ،ڈی پی او عثمان اکرم گوندل نے ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کو چہلم حضرت امام حسین اور جشن میلاد النبی کے سلسلہ میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کے متعلق آگاہ کیا ،جبکہ آری پی او نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور جرائم کی شرح کو کم کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ہدائت کی کہ سائیلین کی درخواستوں کو ہنگامیں بنیادوں پر نمٹایا جائے تاکہ آنے والے سائل مزید پریشانیوں سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :