ماں کے دودھ کی اہمیت اجاگر کرنے والے پیغام کے بغیر ڈبے کے دودھ کی فروخت پر مکمل پابندی
بدھ 7 دسمبر 2016 23:44
(جاری ہے)
واضح طور پر درج کرنے کے پابند ہوں گے جس کے بغیر صوبے میں ایسی تمام مصنوعات کی فروخت پر پابندی ہو گی اس اقدام کا مقصد صوبے میں نومولود بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے بریسٹ فیڈنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اجلاس میں ڈبے کے دودھ بنانے والی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات پر یہ پیغام پرنٹ کرنے کیلئے 60دن کا وقت جبکہ مارکیٹ میں پہلے سے موجود مصنوعات پر اس پیغام کا اسٹیکر لگوانے کیلئے 30دن کا وقت دیا گیاجس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مذکورہ بالا قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹ میں مصنوعی دودھ کے ڈبوں کی قانون کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹرز کو خصوصی اختیارات دئیے جائیں گے۔مذکورہ قانون کے مطابق مصنوعی دودھ کے ڈبوں پر بریسٹ فیڈنگ کی حوصلہ شکنی کرنے والے کسی بھی قسم کے مواد کے اندراج پر مکمل پابندی ہوگی۔ بورڈ نے خواتین سرکاری ملازمین کیلئے 45دن کی زچگی کی رخصتی(میٹرنٹی لیو) کی معیاد بڑھانے کے لئے بھی صوبائی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بریسٹ فیڈنگ کے قانون کو بچوں کی صحت کے حوالے سے ایک اہم قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون پر مکمل عملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.