کرپشن کو جڑسے اکھاڑ نے کیلئے طلبا ء بہترین کردار اداکرسکتے ہیں،ڈائریکٹرنیب

بدھ 7 دسمبر 2016 23:44

پشاور۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) سرحد یونیورسٹی میں نیب کی جانب سے انٹی کرپشن ویک کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب مرزا سلطان محمد سلیم کا کہنا تھا کہ کرپشن کو جڑسے اکھاڑ نے کے لئے انہیں طلبا ء ایک بہترین کردار اداکرسکتے ہیں اور تعلیمی اداروں میں نیب کے پروگراموں کا انعقاد کرنا اس بات کی کڑی ہے کہ طلباء کو اس حوالے سے اگاہی ہو کیونکہ انہی طلبا ء نے آگے چل کر ملک وقوم کی باگ سنبھالنی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرحد یونیورسٹی میں ہفتہ انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے سرحد یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے کرپشن کے موضوع پر پیش کئے گئے ڈرامے کی تعریف کی کہ یونیورسٹی کے طلباء نے بہترین طریقے سے ڈرامے کو پیش کیا ہے اس موقع پر سرحد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمان نے کہا کہ سرحد یونیورسٹی کے طلباء کی غیر نصابی سرگرمیوں میں خاص کر ڈرامہ میں حصہ لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی کسی سے کم نہیں انہوں نے ڈرامہ اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والو ں کی تعریف کی اور کہا کہ امید ہے کہ نئے آنے والے طالب علم پڑھائی کے ساتھ ساتھ دویگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لے کر یونیورسٹی اور ملک کا نام روشن کریں گے تین روزہ جاری پروگرامات میں کے ڈرامہ مقابلے میں ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس سائنسز نے پہلی ، شعبہ ٹیکنالوجی نے دوسری جبکہ شعبہ فیشن ڈیزائننگ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح اردو کے تقریری مقابلے میں شعبہ سول انجینئرنگ کے حیدر نے پہلی، فارمیسی کی فائزہ امتیاز نے دوسری، شعبہ ٹیکنالوجی کے صدام نے تیسری جبکہ انگریزی کے تقریری مقابلے میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے محمد ادریس نے پہلی، فیشن ڈیزائننگ کی کنیز فاطمہ نے دوسری جبکہ شعبہ فارمیسی کی عفت مرتضی نے تیسری پوزیشن حاصل کی تقریب کے آخر میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات میں نقد انعامات، سرٹیفکیٹس اور شیلڈ تقسیم کئے گئے جبکہ تقریب کے آخر میں یونیورسٹی کے حدود میں اگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :