چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے عملے کے 5ارکان سمیت 47افراد جاںبحق

جاںبحق ہونے والوں میںبین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں جنید جمشید، انکی اہلیہ، ڈی سی چترال بھی شامل

بدھ 7 دسمبر 2016 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ انجن میں خرابی کے باعث حویلیاں کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہونے سے عملے کے 5ارکان سمیت 47افراد جاںبحق ہو گئے ہیںجاںبحق ہونے والوں میںبین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں جنید جمشید، انکی اہلیہ، ڈی سی چترال بھی شامل ہیںایوی ایشن حکام کے مطابق چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661 ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا طیارہ پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گرتے ہوئے دیکھا گیاجس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوئے اور طیارہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا چترال سے پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ پرواز نمبرپی کے 661 کو 4 بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد لینڈ کرنا تھا تاہم اسلام آباد پہنچنے سے کچھ دیر پہلے ہی طیارے کا ایئرکنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھاائر پورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 47 افراد سوار تھے مسافروں کے لواحقین کے لئے ایمرجنسی رسپانس سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے ادھرایوی ایشن حکام کی جانب سے طیارے میں سوار افراد کی فہرست کے مطابق طیارے میں 5غیر ملکی ،9 خواتین اور2 بچے اور پی آئی اے کے 5اہلکاروں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میںطیارے کاپائلٹ صالح جنجوعہ، معاون پائلٹ احمد جنجوعہ ،فسٹ افسر علی اکرم ،ائیرہوسٹس صدف فاروق،ائیرہوسٹس اسماء عادل کے علاوہ عابد قیصر، احسان، احترام الحق، عائشہ، اکبر علی، اختر محمود، عامر شوکت، آمنہ احمد، ماہ رخ احمد، عاصم وقاص، عتیق محمد، فرح ناز، فرحت عزیز، گوہر علی، گل حوران، حاجی نواز، حسن علی، ہین کو یانگ، ہیریلڈ کیسلر، ہیرویک، ایچل بینگر، جنید جمشید، ناہید جنید جمشید،محمود عاطف، مرزاگل، فرحان علی، محمد علی خان، محمد خالد مسعود، محمد خان، محمد خاور، محمد نومان شفیق، محمد تکبیر خان، نثارالدین، اسامہ احمد وڑائچ، رانی مہرین، سلمان زین العابدین، سمیع، سمینہ گل، شمشاد بیگم، طیبہ عزیز، تیمور ارشد، عمارہ خان، اور زاہدہ پروین شامل ہیںدریں اثناسیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی نے بینظیر بھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ چترال سے اسلام آباد آنے والے بدقسمت طیارے کے انجن میں مسئلہ تھا اور پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال کی تھی انہوں نے کہاکہ حادثے کی تحقیقات کیلئے سیفٹی ایوی ایشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ طیارے کا بلیک باکس بھی مل جانے کی اطلاع ہے تاہم بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی رہنمائی کے لیے رسپانس سنٹر/ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :