جنید جمشید اور تینوں غیر ملکیوں میں سے کسی کی بھی شناخت نہیں ہوئی: ڈی پی او ایبٹ آباد

muhammad ali محمد علی بدھ 7 دسمبر 2016 22:53

جنید جمشید اور تینوں غیر ملکیوں میں سے کسی کی بھی شناخت نہیں ہوئی: ڈی ..

ایبٹ آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07دسمبر2016ء) ڈی پی او ایبٹ آباد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنید جمشید اور تینوں غیر ملکیوں میں سے کسی کی بھی شناخت نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے ملبے سے 46 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی پی او ایبٹ آباد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملنے والی لاشوں میں ابتدائی طور پر جنید جمشید اور تینوں غیر ملکیوں میں سے کسی کی بھی شناخت نہیں ہوئی۔ اب فنگر پرنٹ دانتوں کے ٹیسٹ اور ڈی این اے سے لاشوں کی شناخت کی جائے گی۔ جبکہ پرس بیگ اور مختلف بایو ڈیٹا بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :