پاکستان بیت المال کے ایم ڈی بیرسٹر عابد وحید شیخ کا پی آئی اے طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ نے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

طیارہ حادثے میں معروف مذہبی سکالر جنید جمشید سمیت قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ بدھ کو یہاں تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فضائی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں اور عملہ کے ارکان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

متعلقہ عنوان :