جنید جمشید نے آخری جمعہ کو سورہ بقرہ کی آیات تلاوت کیں ،آئندہ نمازجمعہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد میں پڑھانی تھی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:40

جنید جمشید نے آخری جمعہ کو سورہ بقرہ کی آیات تلاوت کیں ،آئندہ نمازجمعہ ..

اسلام آباد/چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید نے آخری جمعہ کو سورہ بقرہ کی آیات تلاوت کی ،آئندہ نمازجمعہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد میں پڑھانی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذہبی شخصیت جنید جمشید بدھ کو آخری بار قصیدہ بردہ شریف پڑھ کر چترال سے رخصت ہوئے ۔انہوں نے گزشتہ جمعہ کو سورہ بقرہ کی آیات کی تلاوت کی تھی ۔جنید جمشید اور سعید انور نے چترال سکائوٹ ہیڈ کوآرٹرز کا بھی دورہ کیا تھا اور نماز ظہر بھی وہیں ادا کی تھی ۔ذرائع کے مطابق جنید جمشید نے آئندہ جمعہ کی نماز پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد میں ادا کروانی تھی۔

متعلقہ عنوان :