وزیراعظم کے ترجمان کا حویلیاں کے قریب طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

نادرا کی مدد سے لاشوں کی شناخت کی جائے گی ،متاثرین سے رابطے کئے جا رہے ہیں، ڈاکٹر مصدق ملک

بدھ 7 دسمبر 2016 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے حویلیاں کے قریب طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کی مدد سے لاشوں کی شناخت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک نے طیارہ حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں ،نادرا کی مدد سے لاشوں کی شناخت کی جائے گی ،متاثرین سے رابطے کئے جا رہے ہیں ،ایک جہاز لواحقین کو لیکر پہنچ چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :