وزیر داخلہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم ایبٹ آباد روانہ کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 7 دسمبر 2016 22:25

وزیر داخلہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07دسمبر2016ء) وزیر داخلہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم ایبٹ آباد روانہ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کو حویلیاں کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

طیارے میں 47 افراد سوار تھے جن کی شہادت ہو گئی ہے۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے اب وزیر داخلہ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے۔ تحقیقات کیلئے وزیر داخلہ حکم پر ایف آئی اے کی ٹیم ایبٹ آباد روانہ ہو گئی ہے۔ ٹیم میں پتہ چلائے گی کہ آیا یہ حادثہ ہی تھا یا کوئی دہشت گردی کی کاروائی تھی۔

متعلقہ عنوان :