جنید جمشید سے 2 روز قبل بات ہوئی تھی، انہوں نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا: مولانا طارق جمیل

muhammad ali محمد علی بدھ 7 دسمبر 2016 22:25

جنید جمشید سے 2 روز قبل بات ہوئی تھی، انہوں نے ملاقات کی خواہش کا اظہار ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07دسمبر2016ء) مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ جنید جمشید سے 2 روز قبل بات ہوئی تھی انہوں نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت 47 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنید جمشید کی شہادت پر معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور اس دوران بتایا کہ انہیں بھی چترال جانا تھا تاہم وہ کچھ مصروفیات کے باعث نہ جا سکے۔ جنید جمشید سے 2 روز قبل بات ہوئی تھی۔ جنید نے اس دوران ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :