طیارہ حادثہ،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے امدادی کاروائیوں کیلئے ایمر جنسی ریسپانس سینٹر قائم کردیا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:39

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے معلومات کے تبادلے اور امدادی کاروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے ایمر جنسی ریسپانس قائم کر کر دیا ہے ۔سینٹر کا رابطہ نمبر 0519205037 ہے ۔ این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام متاثرین کو ایک ہسپتال میں منتقل کریں جہاں سے شناخت اور حوالگی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے حادثہ میں جانبحق افراد کی مییتوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر مہیا کر دیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور آرمی کی جانب سے طیارہ حاڈدثہ میں جانبحق افراد کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے ۔جانبحق افراد کی شناخت کے لیے چئیرمین نادرا کی جانب سے موبائل بائیو میٹرک ٹیم بھی جائے حادثہ پر بھیجی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کی معاونت سے ضلعی انتظامیہ امدادی کاروائیا ں جاری رکھے ہوئے ہے۔عوام کی راہنمائی اور سہولت کے لیے DCO ایبٹ آباد کی جانب سے فسلیٹیشن سینٹر بھی قائم کیا جا چکا ہے ۔DC آفس ایبٹ آباد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام میتیں ایوب میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی جائیں گی ۔ جہاں اس نمبر پر رابطہ ممکن ہو گا 0992-910200

متعلقہ عنوان :