نادرا نے دوبارہ مہم کے دوران 99کروڑ 50لاکھ 25ہزار 546 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کی کامیابی سے تصدیق کی
مہم کے دوران 3630 غیر ملکیوں نے رضاکارانہ طور پر اپنی پاکستانی شناخت واپس کی پاکستان بھر میں خاندانی سربراہوں کو نادرا کی جانب سے بھیجے گئے 14 ملین ایس ایم ایس کے نتیجے میں اب تک 66 ہزار سے زائد مداخلت کاروں کی نشاندہی ہوئی،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اجلاس کے دوران بریفنگ
بدھ 7 دسمبر 2016 23:39
(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے اس بھاری بھر کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نادرا کو ہدایت کی کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے لئے ایک مستقل اور جاری میکنزم تیار کیا جائے جو سال بھر جاری رہے تاکہ غیر قانونی ذرائع سے پاکستانی شناخت حاصل کرنے والے کسی بھی اجنبی کی روک تھام کی جاسکے۔
وزیر داخلہ نے امیگریشن اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اور نادرا کو ہدایت کی کہ بیرون ملک جہاں زیادہ تعداد میں پاکستانی ہیں ان کو پاسپورٹ اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی بہتر سہولت اور مانیٹرنگ کی جائے۔ وزیر داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو مزید ہدایت کی کہ وہ پاکستانیوں کو آن لائن پاسپورٹ سسٹم کی فراہمی میں خامیوں کو دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنی ہیں۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے لئے ایک جامع سٹریٹجی تیار کی جائے۔ انہیں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے 439 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا ہے جبکہ آئی سی ٹی پولیس نے 3ہزار اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا جو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ وزیر داخلہ نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے اپنی ہدایات پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ‘ آئی سی ٹی پولیس اور نادرا کو اشتہاری ملزمان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کے ایشو کا جائزہ لینا چاہیے۔ ان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے آئی سی ٹی انتظامیہ سے کہا کہ وہ اپنی حدود میں ایجنٹ مافیا کا مکمل خاتمہ کریں اور ناقص اشیاء خوردنی میں ملاوٹ کرنے والوں اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کریں۔ آئی سی ٹی پولیس نے وزیر داخلہ کو وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور گزشتہ چند سالوں کے دوران جرائم کی شرح کا جامع تجزیہ پیش کیا۔ وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ نئے 73 پاسپورٹ آفسز کی آخری تاریخ فروری 2017ء ہے جس کے بعد ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس قائم ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.