پی آئی اے کے چیئرمین اعظم سہگل اور چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برینڈ کا طیارہ کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیئرمین اعظم سہگل اور چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برینڈ نے پی آئی اے کے طیارہ کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ایوی ایشن کے ضوابط کے مطابق ان کی ہدایات پر پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ایک ایمرجنسی رسپانس سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں پی آئی اے کی سینئر انتظامیہ حادثے کے بعد سے صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :