وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا پی آئی اے کے طیارہ کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پی آئی اے کے طیارہ کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جو چترال سے اسلام آباد جارہا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت نے حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں معروف مذہبی سکالر جنید جمشید بھی سوار تھے۔ وزیر مملکت نے اسے پاکستان کے عوام کے لئے بڑا نقصان قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :