شہادت سے قبل جنید جمشید کی جانب سے لی گئی آخری تصویر سامنے آگئی

muhammad ali محمد علی بدھ 7 دسمبر 2016 22:11

شہادت سے قبل جنید جمشید کی جانب سے لی گئی آخری تصویر سامنے آگئی

چترال (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07دسمبر2016ء) شہادت سے قبل جنید جمشید کی جانب سے لی گئی آخری تصویر سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کو حویلیاں کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

طیارے میں 47 افراد سوار تھے جن میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھے۔ چترال سے اڑنے والے پرواز سے قبل جنید جمشید کی جانب سے طیارے کے قریب آخری تصویر لی گئی تھی جو اب منظر عام پر آگئی ہے۔ اس تصویر میں جنید جمشید اپنے دوست اور طیارے کے عملے کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :