پی آئی اے کے چیئرمین اور سی ای او کا طیارے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

بدھ 7 دسمبر 2016 23:36

پی آئی اے کے چیئرمین اور سی ای او کا طیارے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) کے چیئرمین اعظم سہگل اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)برنڈ ہیڈنڈبرنڈ (Bernd Hildenbrand) نے پی آئی اے کے طیارے اے ٹی آر 42- ایئر کرافٹ کے بدھ کو گر کر تباہ ہونے سے قیمتی انسانوں کی جانوں کے ضیاع پرلواحقین سے دلی تعزیت اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے بین الاقوامی ایوی ایشن کے قوانین کے تحت پی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہنگامی رابطہ سینٹر قائم کر دیا ہے جہاں پر پی آئی اے کی سینئر مینجمنٹ صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے۔ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :