نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے وفد کا پاکستان رینجرز سندھ کی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

بدھ 7 دسمبر 2016 23:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے 76 رکنی وفد نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ کیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفد کے ممبران نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں سینیٹرز، اعلیٰ فوجی افسران، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کے علاوہ سول سوسائٹی کے ممبران بھی شامل تھے۔ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو کراچی آپریشن کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء نے شہر کراچی میں بحالی امن کے لئے رینجرز کی کاوشوں کو سراہا۔ وفد نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :