آقاﷺ کی آمد کے دن کو مذہبی جوش و جذبہ سے منانا چاہیے، ماہ ربیع الااول کے دوران شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی دائود رند

بدھ 7 دسمبر 2016 23:33

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی دائود رند نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الااول کے دوران شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا ،روزانہ کی بنیاد پر مساجدوں کی اطراف کی سڑکوں پر میونسپل عملہ کو معمور کردیا گیا ،ربیع االااول کا مقدس مہینہ بھائی چارے اور اخوت کا درس دیتا ہے،آقاﷺ کی آمد کے دن کو مذہبی جوش و جذبہ سے منانا چاہیے،بلدیاتی کونسلران اپنے محلہ اور وارڈز کی مساجدوں میں ہونے والی محافل کے موقع پر صفائی پر توجہ دیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ربیع الااول کے دوران صحت و صفائی کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر حاجی محمد خان سیلاچی،ایس ڈی او میر آزاد خان گشکوری ، انجنیئر میر کامران مری ،وائس چیر مین میر شہداد خان مری، میر سلیم بنگلزئی اور دیگر موجود تھے نہوں نے کہا کہ ربیع الااول کا مقدس مہینہ ہمیں بھائی چارئے اور اخوت کا درس دیتا ہے اور اس ماہ مقدس میں ہمیں چاہیے کہ ہم دونوں جہانوں کے لیے رحمت العالمین بن کر آنے والے آقاﷺ کی آمد کے دن کو مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منائیں اور گھروں پر چراغاں کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ربیع الااول کے دوران شہر بھر کی مساجدوں میں ہونے والی محافل میں شرکت کرنے والوں کے لیے صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے جبکہ اس ضمن میں ربیع الااول تک میونسپل عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں اور میونسپل عملہ کی ڈیوٹیاں مساجدوں کے اطراف کی سڑکوں پر لگا دی گئی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر صٖفائی کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کونسلران کو چاہیے کہ وہ صفائی کی ازخود نگرانی کریں اور جہاں پر میونسپل عملہ نہیں پہنچ پارہا ہے تو وہاں کی نشاندہی کی جائے انہوں نے کہا کہ صفائی کو ہمارے ایمان کا نصف حصہ قرار دیا گیا ہے اور صفائی کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو گا جس کے لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور میونسپل عملہ سے بھرپور تعاون کیا جائے جبکہ نالیوں اور چوراہوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کی بجائے میونسپل کمیٹی کے مخصوص ٹپ میں ڈالا جائے جہاں سے بعد ازاں میونسپل عملہ اسے ٹھکانے لگائے گا۔