صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ کا پی آئی اے کی پرواز کے حادثے پر اظہار افسوس

بدھ 7 دسمبر 2016 23:33

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ نے پی آئی اے کی پرواز کے حادثے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے حادثے میں معروف مذہبی سکالر جنید جمشید سمیت دیگر مسافروں اور عملہ کے اراکین کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :