بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالو جی اینڈ مینجمنٹ سائنسزلورالائی اردو بطور سرکاری زبان کے نفاذ میں عملی کردار ادا کر رہا ہے،ریکٹر انسٹیٹیوٹ انجینئر اورنگ زیب

بدھ 7 دسمبر 2016 23:32

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالو جی اینڈ مینجمنٹ سائنسزلورالائی اردو بطور سرکاری زبان کے نفاذ میں عملی کردار ادا کر رہا ہے۔کمپیوٹر ٹیکنا لو جی میں مہارت کا حصول اداروں کی کارگردگی بڑھانے کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنا لو جی اینڈ مینجمینٹ سا ئنسز کے ریکٹر (پرنسپل)انجینئر اورنگ زیب نے ضلع لورالائی کے مختلف سرکاری دفاتر کے لئے کمپیوٹر ٹریننگ بعنوان --------------' 'اردو بطورسرکاری زبان ''کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ مذکور ہ ٹریننگ میں دفتر کمشنر ژوب ڈویژن کے عبداللہ خان (اسسٹنٹ )،ولی محمد(اسسٹنٹ)،جلیل خان (اسسٹنٹ)، حسین شاہ (سینئر کلرک)، بہاول خان (ڈیٹا اپریٹر)،محکمہ تعلیم لورالائی کے غلام عباس اور امیر محمد جبکہ سیشن کورٹ لورالائی کے حسن خان (سینئر کلرک) پی پی ایچ آئی کے علی خان (سینئرکلرک) اور محکمہ زراعت ریسرچ کے بہادر خان(اسسٹنٹ )نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ حاصل کرنے سے ملازمین کے لئے اردو میں کام کرناممکن ہو گا ۔ مستقبل میں بھی اس قسم کی ٹریننگ کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ٹریننگ مکمل کرنے والے تمام ملازمین نے اس اقدام کو سراہا اور اپنے لئے بہت فائدہ مند قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :