ترقی یافتہ ممالک اپنے مقاصد میں کامیاب ہوچکے ہیں قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے عوام کا ووٹ بہت قیمتی ہے ، قوم کے خوشحال مستقبل اور جمہوری عمل کی بقاء کیلئے الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں،ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ

بدھ 7 دسمبر 2016 23:31

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اپنے مقاصد میں کامیاب ہوچکے ہیں قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے عوام کا ووٹ بہت قیمتی ہے دن بہ دن لوگوں میں شعور پیدا ہورہا ہے لوگوں کے دلوں سے دوریاں اور نفرتوں کو دور کرنے کا واحد نسخہ انصاف ہے قوم کے خوشحال مستقبل اور جمہوری عمل کی بقاء کیلئے الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسٹ ہاؤس پشین میں ’’نیشنل ووٹرز ڈے‘‘ کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا پروگرام سے ڈپٹی میئر عمر خان ترین سابق ڈسٹرکٹ ناظم مولوی کمال الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک کا شہر ی قابل قدر ہے ہر شخص کو اپنی رائے دینے کا حق دیا جائے ہم سب کو ملکر لوگوں کو ووٹ کا مقصد اور جمہوریت کے فوائد بتانا ہونگے عوام الیکشن کمیشن کی معاونت میں اپنا کردار ادا کریں ووٹ کا استعمال قومی فریضہ ہے عوام کے ووٹوں کی طاقت سے نمائندے منتخب ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :